انٹرٹینمنٹ

نیمل خاور خان نے شوہر حمزہ علی عباسی کیساتھ نئی خوبصورت تصویرشیئر کردی

شادی کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ نیمل خاور خان نے شوہر، اداکار، میزبان حمزہ علی عباسی کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں دونوں نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔خوبرو نیمل خاور خان کی فین فالوونگ اداکاری چھوڑنے کے بعد بھی برقرار ہے جبکہ ان کے مداحوں میں دن بدن اضافہ ہی ہوتاجا رہا ہے۔ نیمل خاور خان اپنی، بیٹے مصطفی عباسی اور شوہر حمزہ علی عباسی کی تصویریں بھی اکثر اوقات اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 1.8 ملین فالورز رکھنے والے نیمل خاور خان کی جانب سے اپنی ایک خوبصورت بلَر تصویر سٹوری پر شیئر کی گئی ہے جبکہ دوسری سٹوری پر انہوں نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔نیمل خاور خان اور حمزہ علی عباسی اس سیلفی میں خوشگوار موڈ میں سیلفی بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دونوں ہی نے میچنگ کے ساتھ کالا رنگ پہن رکھا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: