پاکستان

اقوام متحدہ وزیرخارجہ کے جراتمندانہ موقف پر پاکستانی قوم ان کی مشکور ہے، بچو عبدالقادر دیوان

پاک مسلم الائنس دیوان کے مرکزی آفس دیوان ہاوس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی صدور نے بھی شرکت کی اجلاس میں پاک مسلم الائنس دیوان کے تنظیمی اور علاقائی امور زیرغور آئے اس موقع پر پاک مسلم الائنس دیوان نے اسرائیل کی ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچوعبدالقادر دیوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جرتمندانہ موقف پر پاکستانی قوم ان کے مشکور ہیں وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکنے کے لئے مذمت کے بجائے مرمت کی جائے پاک مسلم الائنس دو وان کے صدر علاوالدین لطیف اور سیکریٹری جنرل مولانا شبیراحمد پولانی نے کہا کہ وزیرخارجہ کا بیانیہ پاکستانی قوم اور عالم اسلام کا بیانیہ ہے اقوام متحدہ فلسطنیوں کی حاکمیت کو تسلیم کریں قابض اسرائیل کو قابض شدہ زمین سے بے دخل کریں اجلاس سے پاک مسلم الائنس دیوان کے سیکریٹری اطلاعات محمد حسین شیخ مرکزی رہنما مفتی محی الدین احمد منصوری، رحمت غازی، بلال شکور ضلعی صدور ناصر دادا، عبدالاامین، زین العابدین جاوید بنگالی، لالاسلام، دودو میاں اور نورحسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ 30 مئی 2021 بروز اتوار دوپہر 2بجے مزار قائد تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی جائیگے ہر درد دل رکھنے والا مسلمان اس میں شرکت کریں
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: