انٹرٹینمنٹ

عدالت طلبی کاحکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے، میشا شفیع

ایڈیشنل سیشن جج نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے 12 جون کو طلب کرلیا۔ گلوکارہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت طلبی کے حکم نامے کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نیعلی ظفرکی درخواست پر میشا شفیع سمیت دیگر پرمقدمہ درج کیا، ضلع کچہری نے ایف آئی اے کے مقدمے میں طلب کر رکھا ہے۔میشا شفیع کا کہنا ہے کہ خاوند اور بچوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہوں،عدالت کا مکمل احترام کرتی ہوں ۔میشا کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے باعث ویڈیو لنک پر پیش ہونے کیلئے تیار ہوں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: