دلچسپ خبریں

کراچی کے 80 سالہ بزرگ نے قرآن پاک سے لگاؤ کی خوبصورت مثال قائم کردی

کراچی کے علاقے کورنگی کے رہائشی 80 سالہ بزرگ مشتاق احمد نے قرآن پاک سے لگاؤ کی مثال قائم کرتے ہوئے 26 سال میں اپنے ہاتھوں سے جیو میٹریکل رسم الخط میں خوبصورتی سے قرآن پاک تحریر کیا ہے۔80 سالہ مشتاق احمد کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر جھنگ سے ہے اور انہوں نے 10 جماعتوں تک تعلیم حاصل کی ہے، مشتاق احمد کو قرآن وحدیث سے بے حد لگاؤ ہے یہی وجہ ہے کہ 1992 میں مشتاق احمد نے پینسل اور اسکیل کی مدد سے اپنے ہاتھوں سے جیومیٹریکل رسم الخط کے طرز کا قرآن لکھنا شروع کیا اور 2018 میں مکمل کرلیا۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کو ملئیشین کاغذ پر لکھا گیا ہے ، اسے خوبصورت بنانے کے لییو اٹر کلر کا استعمال کیا گیا ہے۔ مشتاق احمد کے مطابق جیومیٹریکل رسم الخط کا یہ قرآن 60 جلدوں پر مشتمل ہے جس کی تیاری میں ان کے بیٹے محمد علی نے ان کی مدد کی۔مشتاق احمد نے وزیراعظم سے اپنا قرآن کا نسخہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: