انٹرٹینمنٹ

نہیں معلوم تھا کہ ‘خدا اور محبت’ میگا سیریل ہے، حرا سومرو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے انکشاف کیا کہ یہ بات ان کے علم میں نہیں تھی کہ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت اصل میں کیا ہے۔ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حرا نے ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں ڈرامہ آفر ہوا تو وہ نہیں جانتی تھیں کہ یہ اصل میں ہے کیا، انہیں نہیں پتہ تھا کہ یہ ایک میگا سیریل ہے، اس بات کا اس وقت پتہ چلا جب شوٹنگ کا آغاز ہوا۔حرا نے کہا کہ ‘سیٹ پر پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر کسی نے دل و جان سے محنت کی، ڈائریکٹر وجاہت حسین نے مجھے میرا کردار سمجھاتے ہوئے یہ ہی کہا تھا کہ سب کچھ نیچرل ہونا چاہیے’۔انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی کچھ انکشافات کیے اور بتایا کہ ہم 6 بہنیں ہیں، میں نے جامعہ کراچی سے میڈیا اسٹڈیز میں گریجویشن کی ہے، تھیسز سے قبل ہی میری رخصتی ہوگئی تھی کیونکہ والدہ کی طبیعت خراب تھی۔کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ادکارہ حرا نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی اداکارہ یا ڈائریکٹر بننے کا شوق تھا، میں شادی سے قبل کافی زیادہ کمرشلز کرچکی تھی اور اسی دوران ایک مرتبہ مجھے ڈرامے کے آڈیشن کیلئے کال آئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں نے آڈیشن دیا لیکن سلیکٹ نہیں ہوئی تاہم بعد میں دوسرے ڈرامے کیلئے مجھے اسی آڈیشن کے تحت سلیکٹ کرلیا گیا اور یوں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا’۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: