انٹرٹینمنٹ

تینوں خانز کی طرح کامیاب نہ ہونا میرے حق میں بہتر رہا، سیف علی خان

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شاہ رخ، عامر اور سلمان خان جتنے کامیاب نہیں ہیں۔ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے تینوں خانز جتنا کامیاب نہ ہونا خود کیلئے فائدہ مند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کیلئے بہتر تھا کیونکہ مجھے مختلف اور منفرد تجربات کرنے کے بے شمار مواقع مہیا رہے، میں نے خود کو اداکاری کے شعبے میں منوانے کیلئے بہت محنت کی، بہت سے میدان سر کیے اور اس سے میری اداکاری میں دن بدن بہتری آتی رہی۔چھوٹے نواب نے مزید کہا کہ عامر، شاہ رخ اور سلمان خان پیدا ہی اداکار بننے کیلئے ہوئے تھے، ان کی ہمیشہ سے یہ أرزو ہوگی کہ وہ سپر اسٹار بنیں لیکن میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔سیف علی خان نے اپنے اداکار بننے کا سہرا اکشے کمار کے سر سجاتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں اکشے نے میری بہت مدد کی، وہ ایک مکمل میگا اسٹار ہیں جنہیں کسی دوسرے کی ضرورت نہیں، میں نے بے شک ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: