انٹرٹینمنٹ

‘رازِ الفت’ کے بعد دانیال افضل خان کی ‘مہلت’ میں اداکاری

‘راز الفت’ میں نومی کا کردا ادا کرنے کے بعد دانیال افضل خان اب ‘مہلت’ میں نئے کردار میں نظر آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل پر پیش کیا جانے والا ڈراما ‘مہلت’ سماجی پیغام پر مبنی ہے۔ڈرامے کی ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں جبکہ کہانی سمیرا فضل نے تحریر کی ہے۔’مہلت’ میں اداکارہ کنزہ ہاشمی، سمیع خان، بشریٰ انصاری، کومل عزیز اور دانیال افضل خان اداکاری کررہے ہیں۔ایک انٹرویو میںاپنے کردار سے متعلق دانیال افضل نے کہا کہ ‘میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کردار نومی سے یکسر مختلف ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ ‘مداح مجھے بالکل مختلف انداز میں سکرین پر دیکھیں گے، مجھے اْمید ہے میں مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں گا اور اس کردار کو بھی وہی پذیرائی ملے گی جو نومی کو ملی’۔ڈرامے کی کہانی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ‘یہ کنزہ ہاشمی، سمیع خان اور میرے درمیان ایک لو ٹرائی اینگل ہے’۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے کو صرف ایک لَو اسٹوری کہنا غلط ہوگا کیونکہ اس میں جن حالات کو بیان کیا گیا ہے اس سے لوگوں ایک ٹھوس سماجی پیغام ملے گا۔دانیال افضل نے کہا کہ ناظرین ‘مہلت’ سے کافی کچھ سیکھیں گے۔اداکار نے کہا کہ ڈرامے کی پوری کاسٹ اور عملے نے اس پراجیکٹ پر بہت محنت کی ہے جو ناظرین کو اسکرین پر نظر آئیگی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: