انٹرٹینمنٹ

لنڈسے لوہان کی طویل مدت بعد فلمی دنیا میں واپسی

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے کیریئر کی بحالی کے لئے کوششیں شروع کردیں اور اب اداکارہ نیٹ فلکس کی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔رپورٹس کے مطابق کامیڈی اور رومانس پر مبنی اس فلم میں 34 سالہ لنڈسے لوہان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اس کے علاوہ دیگر کاسٹ کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کی جائے گی جبکہ اسے ریلیز اگلے سال کے آخر میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اداکارہ لنڈسے لوہان نے 11 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: