انٹرٹینمنٹ

کورونا مریضوں کی اموات پر سونو سود دل شکستہ ہوگئے

بھارتی اداکار و سماجی شخصیت سونو سود کوویڈـ19 مریضوں کے انتقال پر دل شکستہ ہوگئے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایسے شخص کو کھو دینا جس کی آپ مدد کر رہے ہوں بالکل ایسے ہی ہے جیسے کہ آپ نے اپنے آپ کو کھودیا ہے۔ سونو نے لکھا کہ اس خاندان کا سامنا کرنا مشکل ہوتا ہے جس سے آپ نے یہ وعدہ کیا ہوتا ہے کہ آپ ان کے پیاروں کو بچالیں گے۔ اداکار نے بتایا کہ آج ایسے ہی کورونا مریضوں کی موت ہوئی جن کی وہ مدد کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خاندان جن سے آپ دن میں دس دس مرتبہ رابطے میں تھے، ان کا رابطہ ہمیشہ کیلئے ٹوٹ جائے گا۔ سونو کا کہنا تھا کہ آج خود کو بے بس محسوس کر رہا ہوں ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: