پاکستان

مریم صفدر اور شہبازشریف کی لڑائی دیکھ کر بادشاہوں کی لڑائیاں یاد آگئی ہیں، شہبازگل

معاون خصوصی برائے وزیراعظم شہبازگل نے کہا ہے کہ مریم صفدر اور شہبازشریف کی لڑائی دیکھ کر بادشاہوں میں تخت کی لڑائی کی داستانیں یاد آ گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شہباز شریف کے عشایئے میں شرکت نہ کرنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ اگر یہ جمہوری پارٹی ہوتی تو آج چچا بھتیجی اس طرح ایک دوسرے پر حملہ آور نہ ہوتے۔شہبازگل نے کہاکہ ن لیگ جمہوری پارٹی تو تھی نہیں، شریفوں کی بادشاہت تھی اوربادشاہت میں ایسے ہی ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: