انٹرٹینمنٹ

معروف بھارتی گلوکارہ الکا عمران عباس کی آواز کی دیوانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس کی آواز کی بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک بھی دیوانی ہوگئیں۔انہوں نے عمران عباس کی ڈرائیونگ کرتے گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا گاتے ہیں اور ڈرائیونگ بھی اس سے اچھی کرتے ہیں۔اداکار عمران عباس نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ماضی کا مقبول ترین گیت گنگناتے ایک ویڈیو اپنے مداحوں کیلئے شیئر کی۔ڈرائیونگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں عمران عباس کو 2003ء میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم چوری چوری کے گانے تو میرے سامنے گاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 90 کی دہائی کے گانوں سے اپنی محبت کا بتایا اور کہا کہ الکا یاگنک اور ادت نارائن کے گیتوں سے میری محبت کی کوئی انتہا نہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: