پاکستان

لوگ تب تک مجھ سے سوال نہ کریں، جب تک ان کا بینک بیلنس میرے برابر نہ ہوجائے،وقار ذکا

متنازع ریئلٹی شوز کی میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی وی، سوشل میڈیا سٹار و خود ساختہ کرپٹو کرنسی کے ماہر وقار ذکا نے ان سے سوال کرنے والے افراد کو پیغام دیا ہے کہ پہلے وہ ان جتنا بینک بیلنس جمع کرلیں۔وقار ذکا نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں اعتراف کیا کہ اس وقت ان کے پاس امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک جتنی دولت نہیں۔انہوں نے لکھا کہ چوں کہ ان کے پاس ایلون مسک جتنی دولت نہیں، اس لیے وہ ان سے سوال کرنے کے اہل بھی نہیں۔وقار ذکا نے لکھا کہ انہوں نے ایلون مسک جتنی انسانیت کی خدمت بھی نہیں کی، اس لیے وہ اس وقت ان سے سوال نہیں کر سکتے۔ایلون مسک کی مثال دیتے ہوئے وقار ذکا نے لوگوں کو کہا کہ وہ بھی ان سے تب تک سوال نہ کریں، جب تک ان کا بینک بیلنس ان کے برابر نہ ہوجائے۔وقار ذکا کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ ایک شخص کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے بعد کی گئی۔خود سے سوال کرنے والے شخص کو وقار ذکا نے بتایا کہ ابھی ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ ان سے سوال کر سکیں اور ساتھ ہی انہیں دلیل دی کہ پہلے وہ 10 لاکھ روپے کمائیں اور پھر انہیں خرچ کرکے ضائع کریں، پھر وہ ان سے سوال کریں۔وقار ذکا کی جانب سے بینک بیلنس کم ہونے والے افراد کو سوال کرنے سے روکنے کی ٹوئٹ کے بعد کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ اگر ان کی بات پر عمل کیا جائے تو پھر نواز شریف سے تو کوئی بھی سوال نہیں کر سکتا، کیوں کہ ان کے پاس سب سے زیادہ بینک بیلنس ہے۔دیگر لوگوں نے بھی وقار ذکا کو مذکورہ دلیل دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ملک و قوم کے مستقبل کے لیڈر بننے کی تیاریوں میں ہیں اور ان کی تازہ ٹوئٹ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں گے۔وقار ذکا کی مذکورہ ٹوئٹ پر بھی بعض لوگ ان سے کرپٹو کرنسی کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھتے دکھائی دیے کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: