انٹرٹینمنٹ

میرے نزدیک خوشگوار ازدواجی زندگی کاراز گفتگو میں ہے، پریانکا چوپڑا

میرے نزدیک خوشگوار ازدواجی زندگی کاراز گفتگو میں ہے،پریانکا چوپڑا بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے اپنی خوشحال ازدواجی زندگی کاراز بتادیا۔ووگ آسٹریلیا سے گفتگو کے دوران پریانکا نے اپنی خوشحال ازدواجی زندگی اور دوسال قبل منعقد کی گئی پروقار شادی کی تقریبات سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ میری شادی کو صرف دو سال ہوئے ہیں لہٰذا میں ابھی آپ کو صرف اتنا بتاسکتی ہوں کہ میرے نزدیک خوشگوار ازدواجی زندگی کاراز گفتگو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کرسکیں، ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارسکیں اور حقیقت میں اس گفتگو سے لطف اٹھاسکیں۔اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایاکہ میری شادی کی تقریب کا انتظام دو ماہ میں کیا گیا کیوں کہ ہم دونوں کے پاس سوچنے کے لیے وقت نہیں تھا۔ پریانکا نے دوران انٹرویو اپنی مصروفیات اور ترجیحات سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اپنی پسند کے کام کرنے میں مصروف ہوںاور دنیا کے ان ایک فیصد لوگوں میں شامل ہوں جو ہر صبح جاگتے ہیں اور اپنی مرضی کے پیش نظر کام کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: