انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کیساتھ کوئی فلم آفر ہوئی تو بغیر معاوضہ لئے فلم سائن کرونگا، آغا علی

معروف اداکار، گلوکار و میزبان آغا علی نے ماہرہ خان کو اپنی پسندیدہ شخصیت اور بہترین اداکارہ قرار د دے دیا۔آغا علی اور ان کی اہلیہ، معروف ہر دلعزیز اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی ایک مختصر سی ویڈیو انسٹا گرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ خوبصورت اداکار جوڑی ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔حنا الطاف نے اپنے شوہر آغا علی سے متعلق کہا کہ وہ تو ان کی بیوی ہیں ،آغا علی ان سے تو ہر صورت پیار کریں گے ہی مگر آغا علی ماہرہ خان سے بھی بے پناہ پیار کرتے ہیں، آغا علی ماہرہ خان کو بہت پسند کرتے ہیں اور اس سے متعلق آغا علی انہیں پہلے بھی بتا چکے ہیں۔ اس دوران آغا علی نے شو کے میزبان احسن خان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک سکرین پر کام کرنا خود کیلئے اعزاز سمجھیں گے اور اگر انہیں ماہرہ خان کے ساتھ کوئی فلم آفر ہوئی تو وہ بغیر ایک روپیہ معاوضہ لیے فلم سائن کر لیں گے۔آغا علی نے کہا وہ ڈرامے کے بہت پیسے لیتے ہیں، اگر انہیں ماہرہ خان کے ساتھ ڈرامہ آفر ہوا تو وہ یقینا زیادہ معاوضہ ہی لیں گے مگر فلم بغیر معاوضے کے بھی کرنے کیلئے تیار ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: