انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا نے امریکی انٹرنیشل فیشن میگزین ووگ کے آسٹریلین ایڈیشن کی کور گرل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوبزانڈسٹری میں اپنے کیرئیرکی ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔پریانکا چوپڑا نے مشہور امریکی انٹرنیشل فیشن میگزین ووگ کے آسٹریلین ایڈیشن کی کور گرل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر ووگ آسٹریلیا کے سرورق میں شائع ہونے والی اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ ووگ آسٹریلیا کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ میں بہت سفید اور کالے رنگ کے خوبصورت اور دلکش لباس میں انتہائی دلکش لگ رہی ہیں ۔غیر ملکی جریدے کے مطابق پریانکا چوپڑانے ووگ آسٹریلیا کے فوٹو شوٹ کیلئے جو لباس پہنا اس کی قیمت 7ہزار 880ڈالر ہے۔سوشل میڈیا پر پریانکا کے مداح اداکارہ کی اس بڑی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور ان کی تصاویر کو بہت پسند بھی کررہے ہیں جبکہ ان تصاویر پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: