انٹرٹینمنٹ

فنکار برادری کورونا ویکسینیشن کی آگاہی مہم کیلئے میدان میں آگئی

فنکار برادری کورونا ویکسینیشن کی آگاہی مہم کیلئے میدان میں آگئی ۔اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ جب تک کورونا رہے گا، لاک ڈائون لگتے رہیں گے، غریب دیہاڑی پر نہیں جا سکیں گے، خدارا ویکسین لگوائیں، اپنے خاندان اور خود کو محفوظ کریں، پاکستان کو محفوظ کریں۔کامیڈین نسیم وکی نے کہا کہ ویکسین لگوائیں، خود سے، بہن بھائیوں اور رشتہ داروں سے پیار کریں، اپنی زندگی کے ساتھ مخلص رہیں اور اپنا اور اپنے ملک کا بھلا کریں۔اداکار واسع چوہدری نے کہا کہ ویکسین لازمی لگوائیں، خود بھی اور اپنے پیاروں کو بھی، کورونا سے نجات کے لئے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: