انٹرٹینمنٹ

”رادھے” نے نیوزی لینڈ،برطانیہ اور آسٹریلیا میں کروڑوں روپے کما لیے

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کی رواں مہینے ریلیز ہونے والی فلم ‘رادھے’ بھارت کے علاوہ کئی ممالک کے سنیما میں دیکھی اور پسند کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں فلم نے 12 دن میں 2کروڑ 65 لاکھ سے زائد بھارتی روپے کمالئے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں 12 دنوں میں فلم کی کمائی تقریباً 52 لاکھ رہی۔رپورٹس کے مطابق امریکی باکس آفس پر فلم نے 12 دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں فلم کا بزنس 8 دن میں 72 لاکھ سے زائد رہا۔واضح رہیکہ 13 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ‘رادھے’ کی مین کاسٹ میں سلمان خان،دیشا پٹانی،جیکی شروف اور رندیپ ہودا شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: