وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ایکنک میٹنگ میں سکھر ،حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دے دی گئی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد ہی این ایچ اے اس منصوبے کے لیے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دیگا اس سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے بھی اس منصوبے کی منظوری دے دی تھی، یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے۔
٭٭٭٭٭