انٹرٹینمنٹ

روبینہ تنویر اپنے بیٹے کے ہمراہ فلم ” کنفیوژ فیملی ” کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے لندن روانہ ہوں گی

سینئر اداکارہ روبینہ تنویر اپنے بیٹے کے ہمراہ فلم ” کنفیوژ فیملی ” کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے جلد لندن روانہ ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں اسٹیج پر کام کرنے والی سینئر اداکارہ روبینہ تنویر اپنے چائلڈ سٹار بیٹے زبیر تنویر کے ہمراہ لندن میں بننے والی فلم ” کنفیوژ فیملی ” کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی اور وہ عنقریب لندن روانہ ہو جائیں گی ۔روبینہ تنویر طویل عرصے تک اسٹیج پر کام کرتی رہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ وہ اپنے بیٹے زبیر تنویر کے ہمراہ کسی پراجیکٹ میں کا م کرنے کیلئے بیرون ملک روانہ ہو رہی ہیں ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: