انٹرٹینمنٹ

گلوکار، اداکار عنایت حسین بھٹی کی 22ویں برسی 31مئی کو منائی جائیگی

گلوکار، اداکار،صداکار، فلمساز ، ڈسٹری بیوٹر اور کالم نگار عنایت حسین بھٹی کی 22ویں برسی 31مئی کو منائی جائے گی۔ عنایت حسین بھٹی 12 جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے، زمیندارہ کالج گجرات سے تعلیم حاصل کرنے کے بعدقانون پڑھنے کے لیے 1948میں لاہور آگئے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا وہ وکیل بننے کے بجائے کامیاب ادار و گلوکار بن گئے ۔نامور موسیقار فیروز نظامی کے مشورے پر عنایت حسین بھٹی نے بطور گلوکار اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تو انہیںہاتھوں ہاتھ لیا گیا ۔گو ان کی پہلی فلم شمی تھی جو 1950 میں ریلیز ہوئی لیکن فلم پھیرے 1949 میں ریلیز ہوئی جس کے میوزک ڈائریکٹر بابا جی اے چشتی ہیں جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوںنے فلم کے سات گانے ایک دن میں ریکارڈ کیے ۔اس کے بعد وہ ریڈیو میں بطور صدا کار پروگرام اور ڈرامہ کرتے رہے، بطور پروڈیوسر بھی فلمیں بنائیں جن میں وارث شاہ، منہ زور، ظلم دا بدلہ سمیت کئی یادگار فلمیں پروڈیوس کیں۔ بطور گلوکار نیرہ نور کے علاوہ تمام گلوکاراں کے ساتھ دوگانے گائے ۔ جنہوں نے 91 گانے کمپوز کیے ان کے علاوہ ماسٹر غلام حیدر، ماسٹر عنایت حسین اور رشید عطرے جیسے میوزک ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا۔ان کے زیادہ گیت ان کے بھائی کیفی پر ہی فلمائے گئے۔عنایت حسین بھٹی نے دو عشروں سے زائد فن کی دنیا پر راج کیا اور فلم انڈسٹری کو متعدد لازوال و کامیاب فلمیں دیں ،عنایت حسین بھٹی نے 2500سے زائد گیت گائے ۔عنایت حسین بھٹی نے گلوکاری کے میدان میں ملکہ ترنم نور جہاں،ناہید اختر،مالا،نسیم بیگم،افشاں اور دیگر کئی گلوکارائوں اور اپنے دور کی معروف اور کامیاب ہیروئنوںرانی،فردوس،سنگیتا،خانم،زمرد،سلونی اور روزینہ کے ساتھ بھی کام کیا ۔عنایت حسین بھٹی نے زیادہ کام اپنے دور کے مشہور میوزک ڈائریکٹر بابا جی اے چشتی کے ساتھ کیا۔مرحوم نے اپنی فنی زندگی میں حمدو ثنا کے علاوہ بے شمار نعتیں،قصیدے،صوفیانہ کلام،قصے،لوک داستانیں،دوہڑے،نغمے،اور کئی جنگی ترانے بھی گائے جنہیں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ان کا ایک گایا ہوا جنگی ترانہ اے مرد مجاہد جاگ ذرا اب وقت شہادت ہے آیا آج بھی پاک فوج کے فوجی بینڈ میں شامل ہے جو پاک افواج کے جوانوں اور ہمارے دلوں کو گرماتا ہے ۔عنایت حسین بھٹی31 مئی 1999کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: