صحت

کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز ، پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار کرلی

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کر دیا گیا ہے اور پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کردیاگیاہے، آنیوالے دنوں میں ویکسی نیشن کومزید تیز کیا جائیگا۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ لوگ ویکسی نیشن کیلئے زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرائیں، پاکستان میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے اور ملک کے بیشترعلاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں، صرف اسلام آباد میں ہی15سے زیادہ ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں۔ڈاکٹرنوشین حامد نے کہا کہ پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ20ہزارسیزائدڈوز تیارکرلی ہے ،چین کی ویکسین کودنیابھرمیں استعمال کیاجارہا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: