انٹرٹینمنٹ

فلمسٹار ریما حقیقی معنوں میں فلم انڈسٹری کی ملکہ ہیں، جتنا بھی کام کیا ہے وہ بے مثال ہے’ عدنان عباس

نامور اداکار عدنان عباس نے کہا ہے کہ فلمسٹار ریما حقیقی معنوں میں فلم انڈسٹری کی ملکہ ہیں، انہوں نے فلم انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے وہ بے مثال ہے اورانہوں نے بطور اداکار ہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ایک انٹر ویو میں عدنان عباس نے کہا کہ میں شادی کے لئے ہرگز فکر مند نہیں ہوں کیونکہ شادی میرے لئے ضروری نہیں البتہ جس چیز سے خوشی ملتی ہواسے ضرور حاصل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میںحسن پرست ہوں اور جہاں مجھے حسن نظر آئے اس کی تعریف کرتا ہوں ۔ میں نے اپنے گھر میں خوبصورت جانور پال رکھے ہیں اور مجھے ان سے بہت پیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اس وقت بحرانی کیفیت سے دوچار ہے ،اس وقت میر ے پاس فلم کے حوالے سے کسی پراجیکٹ کی پیشکش موجود نہیں اس لئے زیادہ تر وقت مطالعہ کرنے اور سیر و تفریح میں گزرتا ہے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: