انٹرٹینمنٹ

مایا علی کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال میں داخل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔مایا علی کی ہسپتال کے بیڈ سے مریضوں کا لباس زیب تن کیے اور ماسک پہنے ایک تصویر فائزہ ثقلین نے شیئر کی ہے۔انسٹاگرام اسٹوری پر فائزہ ثقلین نے مایا کی ناسازیِ طبیعت کے حوالے سے تو کچھ نہیں بتایا مگر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔دوسری جانب اداکارہ نے خود بھی اپنے اکاؤنٹ سے اپنی طبیعت کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔اس سے قبل گزشتہ برس بھی مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: