انٹرٹینمنٹ

سائرہ یوسف کا’ماسی’ کہنے والے کو کرارا جواب

خوبرو اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر اسے ہی ٹرول کردیا۔سائرہ یوسف نے زارا شاہجان کیلئے برائیڈل شْوٹ کروایا جسے دیکھنے والے اداکارہ کی خوبصورتی کو سراہے بنا نہ رہ سکے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سائرہ یوسف کی تصاویر پر بے جا تنقید کی، جس پر انہوں نے تنقید کرنے والے کو ہی ٹرول کردیا۔خالد نامی صارف نے سائرہ یوسف کی پوسٹ پر کمنٹ میں لکھا کہ ‘اس قیمتی لباس میں بھی آپ ہماری کام والی ماسی لگ رہی ہیں۔’سائرہ عموماً صارفین کے کمنٹس کا جواب نہیں دیتی تاہم اس بے جا تنقید پر چْپ نہ رہ سکیں اور انتہائی تحمل مزاجی سے صارف کو ٹرول کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ کی کام والی ماسی اور میری جڑواں کو سلام۔سائرہ کے اس کمنٹ پر ان کے مداح کہہ رہے ہیں کہ سائرہ اچھے سے جانتی ہیں کہ بے جا تنقید کرنے والوں کو کیسے ٹرول کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: