معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے بتادیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا کیسے ہوئیں۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کم کارڈیشین نے بتایا کہ ان کا بیٹا سب سے پہلے کورونا سے متاثر ہوا جس کے بعد فیملی کے دیگر افراد میں وائرس پھیلا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے سینٹ کے اسکول میں ایک بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور اسی بچے سے میرے بیٹے کو بھی بیماری لگی۔بیٹے کی دیکھ بھال کے دوران کچھ دن بعد مجھ میں بھی علامات ظاہر ہوئیں۔
٭٭٭٭٭