کھیل

مصباح الحق کے ساتھ انمول یادوں کو بڑھاتا رہوں گا، یونس خان کا سالگرہ پر پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام چند تصاویر کے ساتھ شیئر کیا ہے جسے مصباح الحق نے ایک یادگار وِش قرار دیا ہے۔یونس خان نے مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ ایک ساتھ مل کر انمول یادوں کو فروغ دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ کی شراکت داری سے لے کر ڈریسنگ روم کی حکمت عملی تک ، آپ کی حوصلہ افزائی اور موجودہ ٹیم کی ساتھ مدد کرنا بہترین یادیں ہیں۔یونس خان نے لکھا کہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہمیشہ میرے لیے ایک خوشگوار یاد رہا ہے۔مصباح الحق نے ساتھی کی جانب سے اس خوبصورت سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی وِش نے تو میرا دن بنادیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: