کھیل

شعیب اختر بریٹ لی سے زیادہ تیز رفتار بالر تھے، مائیکل کلارک

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین مائیکل کلارک نے اپنے ملک کے فاسٹ بالرز کے مقابلے میں پاکستان کے شعیب اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اختر بریٹ لی سے زیادہ تیز رفتار بالر تھے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ شعیب اختر کی بالنگ کی رفتار بریٹ لی سے بھی زیادہ تھی۔مائیکل کلارک نے کہا کہ شعیب اختر تیز ترین بالر تھے جن کا میں نے سامنا کیا۔ وہ 160kph کی رفتار سے بھی بالنگ کراسکتے تھے اور مسلسل تین اوورز میں بھی شعیب تیز بالنگ کرسکتے تھے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان نے اپنی ہی ٹیم کے بریٹ لی، شائون ٹیٹ، مچل جانسن اور گیلیسپی کو فاسٹ بالر کہہ کر مخاطب کرنے کے بعد کہا کہ شعیب اختر ان سب سے زیادہ فاسٹ بالنگ کراتے تھے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: