دنیا صحت

دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں، بھارت میں مزید3617افراد جان سے گئے

دنیا بھرمیں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 35 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کرگئی، بھارت میں مزید 3 ہزار 617 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے۔ دیگر ممالک میں بھی کورونا سے ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں برازیل میں کورونا سے 2 ہزار 418 اور امریکا میں 627 افراد دم توڑ گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید ایک لاکھ 73 ہزار 921 کیس سامنے آگئے۔ وبا سے تین ہزار 617 ہلاکتیں بھی ہوئیں، کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کیلئے مہاراشٹرا میں لاک ڈائون کو 15 جون تک بڑھا دیا گیا۔ دیگر ممالک میں بھی کورونا سے ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں برازیل میں کورونا سے 2 ہزار 418 اور امریکا میں 627 افراد دم توڑ گئے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: