صحت

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ مختیار کورونا کا شکار ہو کر گزشتہ دو مہینوں سے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھیں۔ ڈاکٹر عالیہ مختیار نے 1994 میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس کیا تھا۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 68 جبکہ ہیلتھ ملازمین کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: