دنیا

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا غزہ جنگ میں شہید بچوں کو خراج عقیدت، تصاویر صفحہ اول پر شائع کر دیں

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی بمباری سے شہید کم از کم 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کی ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصاویر کا عنوان رکھا ہے یہ صرف بچے تھے۔اسرائیل کی غزہ پر ہزاروں کی تعداد پر بمباری کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں اور اس بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 67 فلسطینی بچے شہید ہوئے ،اسرائیل پر راکٹ باری سے 2 بچے جان سے گئے۔نیویارک ٹائمزکے مطابق غزہ جنگ کے دوران جان سے جانے والے بچوں کی عمریں 18برس سے کم تھیں۔اخبار کے مطابق جنگ کے باعث جان سے جانے والے بچوں میں کچھ ڈاکٹربنناچاہتے تھیکچھ آرٹسٹ اورکچھ کیدلوں میں لیڈربننیکی خواہش تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: