دنیا

اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم نے اپنے ہی ڈرون طیارے مار گرائے

اسرائیل کا جدید ترین فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم اس کے شہروں کو راکٹ اور میزائلوں حملوں سے بچانے میں مرکسی کردار ادا کرتا ہے تاہم غزہ کی پٹی کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران میں آئرن ڈوم نے اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا۔ اس بات کا انکشاف غیرملکی جریدے نے کیا،جریدے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام کی بیٹریوں نے اس کااسکائی لارک ماڈل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔جریدے کا کہنا تھا کہ آئرن ڈوم کو بنیادی طور پر راکٹ اور میزائل حملوں کے خلاف دفاع کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا تاہم ثانوی طور پر یہ نزدیکی دائرہ کار میں موجود طیاروں کے خلاف کارروائی کی بھی محدود صلاحیت رکھتا ہے۔جریدے کے مطابق اسکائی لارک طیارے کی لاگت کم ہونے کے باوجود اس کا گرایا جانا اسرائیلی ذمے داران کے لیے بڑی تشویش کا باعث ہے۔ آئرن ڈوم نظام کی جانب سے گرائے جانے والے اس نوعیت کے ڈرون طیاروں کی تعداد ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام عملی طور پر 2010 میں استعمال میں آنا شروع ہوا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: