جرم

سرگودھا ،خاتون نے سابق خاوند کیخلاف عدالت پیش ہو کر موجودہ شوہر کی جان کو خطرہ پر تحفظ طلب کر لیا

سرگودھا میں خاتون نے سابق خاوند کے خلاف عدالت میں پیش ہو کر شوہر کی جان کو خطرہ پر تحفظ طلب کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں کے موضع لڈے والا کی شازیہ دختر حق نواز نے ایڈیشنل ایند سیشن جج سرگودھا عبداللہ عثمان کی عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ الطاف اس کا سابق خاوند ہے جو کہ منشیات کا دھندا کرتا ہے اور عورتوں کی سپلائی کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس نے عدالت کے ذریعے خلع لیکر عدت پوری کرنے کے بعد شرعی طور پر رمضان سے دوسری شادی کرلی۔ جس پر اس کا پہلا خاوند اس کا اور اس کے شوہر رمضان کا جانی دشمن بن گیا اور مسلسل انھیں قتل کی دھمکیاں د یتا اور آئے روز تھانے بلا کر ذلیل کیا جارہا ہے۔ جس میں تھانہ جھال چکیاں پولیس حقائق کے باوجود ان کی مدد کرنے کی بجائے اس کے سابق شوہر کے ساتھ مل گئی ہے۔فاضل عدالت نے پولیس کو وضاحت کے لئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: