دلچسپ خبریں

بھارتی مسافر طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی،جہاز خالی کرالیاگیا

بھارت کے مسافر طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی کے باعث طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو دہلی ایئرپورٹ سے امریکا کے لئے روانہ ہونے والے جہاز کے پائلٹ نے 30 منٹ کی پرواز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی کہ جہاز میں چمگادڑ موجود ہے۔جس کے بعد پائلٹ نے جہاز واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا۔حکام کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کیا گیا اور جہاز میں دوا کا اسپرے کرنے کے بعد چمگادڑ کو بزنس کلاس کے ایریا سے مری ہوئی حالت میں برآمد کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جہاز کے مسافروں کو اس پورے واقعے کے دوران دوسرے جہاز کے ذریعے روانہ کردیا گیا تھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: