پاکستان

پاکستان نے پہلی بار پینگیسیئس مچھلی کی مصنوعی بریڈنگ میں کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے پہلی بار پینگیسیئس مچھلی کی مصنوعی بریڈنگ میں کامیابی حاصل کرلی ،محکمہ فشریزکے ماہرین نے تین سال کی مسلسل محنت اور تگ و دو کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ۔فش ہیچری بلوکی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزچوہدری محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تین سال تک تجربات کئے ۔ ڈی جی فشریز ڈاکٹر سکندر حیات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پینگیسیئس مچھلی کی مصنوعی بریڈنگ کو ممکن بنایاگیاہے،پینگیسیئس مچھلی کا آبائی وطن ویتنام ہے،بنیادی طور پر یہ تازہ پانی کی مچھلی ہے جو اپنے مخصوص ذائقے اور کانٹے نہ ہونے کی بنا پر پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے،یہ مچھلی دوسری اقسام کے مقابلے میں چار گنا زیادہ پیداوار دینے اور کم آکسیجن والے پانی میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان میں بھی پینگیسیئس کی بڑی مانگ ہے، حکومت کوہرسال اس مچھلی کا گوشت اور بچہ مچھلی درآمد کرناپڑتی ہے،مچھلی کی پیداوار زیادہ ہونے سے ملک سے پروٹین کی کمی کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: