دنیا

سعودی عرب نے امارات سمیت 11ممالک کے لیے دروازے کھول دئیے

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا ہے کہ حکومت نے متحدہ عرب امارات سمیت 11 ممالک کے باشندوں کے لیے دروازے کھول دیے ۔کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر عاید کردہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا،آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹرزلینڈ، فرانس اور جاپان کے باشندوں کو مملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق حکومت نے 2 فروری 2021 کو کرونا وبا کی وجہ سے 21 ممالک کے باشندوں کے مملکت میں دخلے پر عارضی طور پر پابندی عاید کردی گئی تھی تاہم سفارتی عملے ، صحت کے شعبے کے کارکنوں، ان کے خاندان کے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت حاصل رہی ہے۔ بیرون ملک سے شہریوں کی آمد پرپابندیوں میں نرمی کے باوجود صحت کے حوالے سے اختیار کردہ تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائے گا۔ گیارہ ممالک کے باشندوں کے لیے اتوار 30 مئی کو مقامی وق کے مطابق دن ایک بجے سفر پابندی ختم کردی گئی۔سعودی عرب کی شہری دفاع کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں صرف ان شہریوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن میں وبا کی کوئی علامت نہ ہو۔ مملکت میں آنے والے افراد 7 دن تن قرنطین میں رہیں گے۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: