جویریہ سعود کے گھر نادیہ خان اور ان کے شوہر کی دعوت

0

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نادیہ خان اور ان کے شوہر کو اپنے گھر ڈنر پر مدعو کیا جس کی تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نادیہ خان اور ان کے شوہر کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں۔مذکورہ تصویروں میں نادیہ خان اور ان کے شوہر فیصل ممتاز جویریہ اور اداکار سعود کے گھر میں موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ ٹی وی انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔جویریہ نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ رات نادیہ خان اور ان کے شوہر کو اپنے گھر ڈنر پر مدعو کیا تھا۔اداکارہ و میزبان نے نادیہ خان کی نئی ازدواجی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ نادیہ خان رواں ماہ کی شروعات میں ہی ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز را کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: