کاروبار

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار

Written by Peerzada M Mohin

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافے اور پٹرول کی قیمت موجود سطح پر برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ۔ سمری میںمٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو بھی موجود سطح پر برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ،وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے گی ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: