انٹرٹینمنٹ

آخری بار والد کا ہاتھ تھامنا سب سے مشکل کام تھا: حسنین لہری کا مرحوم والد کیلئے جذباتی پیغام

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ماڈل حسنین لہری نے اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔حسنین لہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وہ جذباتی تصویر شیئر کی کہ جب اْنہوں نے آخری بار اپنے مرحوم والد کا ہاتھ تھاما تھا۔ماڈل نے تصویر کے کیپشن میں اپنے مرحوم والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘پاپا جان آخری بار آپ کا ہاتھ تھامنا، میرے لیے میری زندگی کا سب سے مشکل کام تھا۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘آپ نے بہترین والد ہونے کی قیمت ادا کی، آپ کو حیرت اور خوشی کے ہزاروں لمحات ملے اور ساتھ ہی آخر میں آنسو بھی ملے۔حسنین لہری نے لکھا کہ ‘میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کو سب سے زیادہ یاد کرتا ہوں۔ماڈل نے مزید لکھا کہ ‘پاپا جان! میں آپ سے ہر وقت بات کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھے سْنیں گے۔آخر میں اْنہوں نے دْعا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اللّہ تعالیٰ مجھے ہمت اور صبر عطا کرے، آمین۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کھوجی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حسنین لہری کے والد کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کھوجی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ ‘حسنین لہری کے والد اب ہم نہیں رہے۔خیال رہے کہ حسنین لہری پاکستان کے وہ واحد ماڈل ہیں کہ جو اب تک پانچ بار ‘لکس اسٹائل ایوارڈ’ اپنے نام کرچکے ہیں۔حسنین لہری نے اپنا چوتھا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے چھوٹے مرحوم بھائی کے نام کیا تھا جو سال 2019ء میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔دوسری جانب حسنین لہری نے سال 2014ء میں ماڈلنگ کی دْنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: