انٹرٹینمنٹ

کمال آر خان نے معروف گلوکار میکا سنگھ کو ‘ احمق’ گلوکارقرار دیدیا

Written by Peerzada M Mohin

بھارتی فلمی ناقد کمال آر خان نے معروف گلوکار میکا سنگھ کو ‘ احمق’ گلوکارقرار دے دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق کمال آر خان المعروف کے آر کے ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم ”رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی” پر منفی تجزیہ کرنے کی وجہ سے خبروں زینت بنے ہوئے ہیں۔ناقد کمال آر خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میکا سنگھ کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کے آر کے نے لکھا ‘احمق گلوکار معاملے میں دخل اندازی کر کے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا۔انہوں نے مزید لکھا ‘کود بیٹا، جتنا کودنا ہے۔ تجھے تو بھاؤ بالکل نہیں دوں گا، کیونکہ تیری اوقات ہی نہیں ہے۔گرشتہ روز میکا سنگھ نے ‘رادھے’ پر منفی تجزیہ کرنے پر کے آر کے کو ‘گدھا’ اور ‘چوہا’ کہہ کر پکارا تھا۔ میکا سنگھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ کمال خان کے خلاف گانا بناوں گا جس کا عنوان ‘کے آر کے کتا’ ہوگا۔خیال رہے کہ کمال آر خان کی جانب سے فلم پر منفی تجزیہ کرنے پر سلمان خان نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے تب سے اداکار اور ناقد کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: