کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ماں نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ نمبر 8 پاور ہائوس کے قریب گلی سے بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، بچی کو اس کی والدہ نے قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق بچی کی شناخت 8 سال کی مریم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق بچی کو اس کی والدہ نے قتل کیا، خاتون نے شوہر سے ناچاقی پر بچی کو قتل کیا۔