جرم

پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا کاحکم

Written by Peerzada M Mohin

مقامی عدالت نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت میں کاہنہ کی پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم مبشر احمد کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور 20ہزار روہے جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم مدعی کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے گا اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ملزم دو ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی۔ ملزم کے خلاف الزام ہے کہ اس نے گزشتہ سال پانچ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: