دنیا

ایرانی نظام حکومت کے خلاف سرگرمیاں دو گنا کر دینی چاہئیں،موساد چیف

اسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے موسادکے سربراہ یوسی کوہین نے کہاہے کہ ایرانی نظام حکومت کے خلاف سرگرمیوں کو دو گنا کر دینا چاہیے اور اس کے خلاف آخر تک بھرپور جنگ کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوہین نے یہ بات اسرائیل میں بار ایلان یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری وصول کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران میں کہی۔ ان کا کہنا تھا ہمیں کام کرنا چاہیے تا کہ سرخ لکیر سے تجاوز کرنے والا ہر فریق سمجھ جائے کہ اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔موساد کے سربراہ کے مطابق اسرائیل کو قیادت، شجاعت اور کام کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے تا کہ خود کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا کر سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج کی سیکورٹی سرگرمی بہت اہم ہے ، یہ اہمیت میں آنے والے کل کی جنگ سے کسی طور کم نہیں۔اسرائیلی ذمے دار نے باور کرایا کہ ہم اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ امن کوئی آسان مشن نہیں ،،، اسی واسطے آئندہ سالوں کے دوران میں خفیہ جنگ کی اہمیت ہر چند دو گنا ہو جائے گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: