دنیا

نیتن یاہو کا اپنے حریفوں پر ایرانی جوہری معاہدے کی سپورٹ کا الزام

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حکومت کی تشکیل کی دوڑ میں اپنے حریف پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے لیے نامزد عناصر اپنے کھوکھلے نعروں سے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق بائیں بازو کی حکومتی تشکیل اسرائیلی ریاست کے مستقبل کے لیے بڑا خطرہ ہو گا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھے منتخب کیا ہے کیوں کہ میں اس ریاست اور اس کے مستقبل کا نگراں ہوں، ریاست کا مفاد ہمیں عزیز ہونا چاہیے ، ہم تمام اسرائیلیوں کے لیے دائیں بازو کی حکومت تشکیل دیں گے۔نیتن یاہو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بائیں بازو کی حکومت بننے کی اجازت ہر گز نہ دیں ، یہ اسرائیل کی دفاعی مزاحمت کے لیے بڑا خطرہ ہے ، ذرا سوچیے کہ ایسی صورت میں غزہ ، ایران اور واشنگٹن میں کیا ہو گا … یہ لوگ ایرانی جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہیں ، کیا یہ لوگ حماس سے جنگ کریں گے ،نہیں یہ لوگ ایسا ہر گز نہیں کریں گے ، یہ لوگ تو عسکری خدمت انجام دینے سے انکار کرتے ہیں پھر یہودی بستیوں کا تحفظ کون کرے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: