دنیا

بھارت میں کورونا سے ہلاک مریض کی لاش دریا میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلرام پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کورونا سے ہلاک مریض کی لاش راپتی دریا میں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دو آدمی لاش لیے کھڑے ہیں جن میں سے ایک نے کورونا سے بچاو کا حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے۔اس دوران حفاظتی لباس میں ملبوس شخص لاش کو بیگ میں سے نکال رہا ہے جبکہ دوسرا اس کی مدد میں مصروف ہے۔بلرام پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ لاش کورونا کے مریض کی تھی جبکہ مریض کے رشتہ دار اسے دریا میں پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: