انٹرٹینمنٹ

دلیپ اور راج کپور مکانات کی ملکیت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام منتقل

Written by Peerzada M Mohin

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے دونوں مکانات کی ملکیت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایوارڈ کا اعلان کردیا، دونوں گھروں کے مالکان کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے تھے۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا گھر پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں واقع ہے، ایک وقت تھا کہ یہ علاقہ رہائشی ہوتا تھا لیکن اب یہ ایک کاروباری مرکز بن گیا ہے۔کپور حویلی پشاور کے علاقے دلگران میں واقع ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد نامور سْپر اسٹارز دینے والے کپور خاندان کی ایک نسل اسی حویلی میں پیدا ہوئی تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: