انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ کی نئی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر اْنہیں انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو اْن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔علیزے شاہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ٹی پنگ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ویڈیو میں انگریزی بیک گرائونڈ میوزک بھی سنائی دے رہا ہے۔علیزے شاہ کی جانب سے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘اْنہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔’علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر اْن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں۔کمنٹ باکس میں علیزے شاہ کے ہزاروں مداحوں کا اْن سے ایک مطالبہ ہے کہ وہ پہلے جیسی علیزے شاہ بن جائیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: