انٹرٹینمنٹ

امّی مجھے دیکھنے سیٹ پر آئیں تو میں گھبرا گئی’ اداکارہ زویا ناصر

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر سیٹ پر اپنی والدہ کو دیکھ کر گھبرا گئیں۔حال ہی میں زویا ناصر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جو کسی نئی پراجیکٹ کے سیٹ پر بنائی گئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زویا ناصر کی والدہ صوفہ پر بیٹھی ہیں جبکہ اْن کے اردگرد سیٹ کا دیگر عملہ بھی موجود ہے۔زویا ناصر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘آج! امّی مجھے دیکھنے سیٹ پر آگئیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘اب میں اپنا سین کرتے ہوئے بہت گھبرا رہی ہوں۔واضح رہے کہ حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں اپنے منگیتر کرسٹن بیٹزمین سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔زویا ناصر نے کہا تھا کہ میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اْنہوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کی طرف بے حسی کی وجہ سے لیا۔خیال رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے اْن سے منگنی کرلی تھی۔زویا اور کرسٹین کی شادی کی تمام تر تیاریاں مکمل تھیں، منگنی ٹوٹنے سے تقریباََ 3 ہفتے قبل زویا کے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے دونوں کے لیے سرپرائز ڈھولکی کا اہتمام بھی کیا تھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: