انٹرٹینمنٹ

پاکستان کا پہلا ملٹری ریئلٹی شو نشر ہونے کے لیے تیار

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان میں اگرچہ میوزک اور کامیڈی ریئلٹی شو ٹیلی وژن پر پیش ہوتے رہے ہیں لیکن جلد ہی شائقین ملک کا پہلا ملٹری ریئلٹی شو بھی چھوٹی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔میزبان، اداکار و گلوکار فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں ملک کے پہلے ملٹری ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ جلد ہی شائقین شو کو ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔فخر عالم کے مطابق ملک کے پہلے ریئلٹی شو کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور نجی ٹی وی پر بیک وقت نشر کیا جائے گا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شو کو کب سے نشر کیا جائے گا۔فخر عالم نے ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے شو کی عکس بندی کو زندگی کا سب سے مشکل ٹاسک بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے عکس بندی کے دوران حقیقی ہیروز کی جرات کو قریب سے دیکھا۔فخر عالم کی جانب سے ریئلٹی شو کو جھلکیاں شیئر کیے جانے کے بعد سینئر اداکار اعجاز اسلم اور فیصل قریشی سمیت کرکٹر اور دیگر اداکاروں نے بھی شو کی جھلکیوں کو ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ وہ پہلے فوجی ریئلٹی شو کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔اعجاز اسلم نے ملٹری ریئلٹی شو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے فخر عالم اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام آئی سی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا بھی شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: