دنیا

اسرائیلی وزیر دفاع نے نیتن یاھوکا امریکا سے متعلق بیان اشتعال انگیز قرار دیا

Written by Peerzada M Mohin

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کے اس بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکے گا چاہے اس کے لیے تل ابیب کو امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہی کیوں کہ کرنا پڑیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں بینی گینٹز نے کہا کہ ایران کے معاملے میں امریکا کے ساتھ اختلافات کو بند کمرے میں حل ہونا چاہیے نہ کہ کھلے عام اس پر بحث کی جائے۔ اس طرح کی باتیں اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختلافات کے باوجود امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات وسیع اور گہرے ہیں۔ امریکا ہمیشہ اسرائیل کا اہم ترین اتحادی رہا ہے اور آج بھی ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ تل ابیب کی حقیقی دووست ہے۔ اسرائیل کا امریکا سے بڑھ کر کو کوئی اور اتحادی نہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگرہمار اور امریکا کے درمیان اختلافات ہیں تو انہیں بند کمرے میں حل کیا جاسکتا ہے۔ نیتن یاھو نے جو بیان دیا ہے وہ اشتعال انگیز ہے اور اس کے نتیجے میں اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: