پاکستان

دو پٹواری، ایک ایکسائز انسپکٹر ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ،مقدمات درج

اینٹی کرپشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو پٹواریوں اور ایک ایکسائزانسپکٹرکوہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے بلڈنگ پٹواری محمد اکمل کو دھر لیا۔ اکمل پٹواری کو دس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخوپورہ عصمہ انجم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر شیخوپورہ میں ٹریپ ریڈ کیا۔اکمل پٹواری سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے تھانہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرکل آفیسر اوکاڑہ نے ٹریپ ریڈ کرکے اسلم پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اسلم پٹواری سے موقع پر پندرہ ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے گئے۔ ملزم اسلم پٹواری کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا۔ سرکل آفیسر اوکاڑہ نے ایکسائزانسپکٹر عابد شاہین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم عابد شاہین سے نشان زدہ دس ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ ایکسائزانسپکٹر عابد شاہین کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن کرپشن پاکپتن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایکسائز انسپکٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں سرکل آفیسر ندیم اقبال نے گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: